تزکیه نفس سے کیا مراد هے
بسمه تعالی
درس اول: تزکیه نفس
مقدمه:
خداند متعال کی بارگاه میں شکر ادا کرتے هیں که جس نےهمیں توفیق عطا فرمایی اور یه لطف کرم شامل حال کیا همیں پهر سے ماه مبارک رمضان نصیب هوا ماه مبارک رمضان وه مهینه هے جس کے بارے پیغمبر اسلام ص نے ارشاد فرمایا هے أیُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ قَدْ أَقْبَلَ إِلَیْکُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَکَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ. [1] اے لوگو تمهاری طرف الله کا مهینه آرها هے جو که برکتوں کے ساتھ ،رحمتوں کے ساتھ ،مغفرت کے ساتھ ارها هے.
یه ماه تزکیه نفس خود سازی اور تهذیب نفس کا مهینه هے.لھذا چند مطالب تزکیه نفس کے عنوان سے پیش خدمت هے.
تزکیه نفس: یعنی انسان اپنے نفس کواخلاق ناپسند سے پاک کرنا اور اخلاقی آلودگی سے محفوظ رکهنا هے اور اپنےآپ کو آراسته کرناهےفضائل اخلاقی سےجو که سبب بنتا هے کمال و سعادت واقعی دنیا اور آخرت کا.خداوند متعال نے قرآن کریم میں تزکیه نفس کی بهت زیاده تأکید فرمایا هے ، چنانچه سوره شمس میں ارشاد فرماتا هے قَدْ أَفْلَحَ مَن زَکَّئهَا[2] بتحقیق جس نے اپنے نفس کو پاک رکھا کامیاب ہوا. اورفساد اخلاقی کو منشأ بدبختی قرار دیا هے. وَ قَدْ خَابَ مَن دَسَّئهَا [3] اور جس نے اسے آلودہ کیا وہ خسارے میں رہا. ععبد الله ابن عاس نے رسول خدا ص سے رویت کی هےعنْ عَبْدِ اَللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ اَلنَّبِیُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ : مَنْ صَامَ شَهْرَ رَمَضَانَ إِیمَاناً وَ اِحْتِسَاباً غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَ مَا تَأَخَّرَ اگر کویی شخص ماه مبارک رضان کا روضه رکھے اپنے.کان،آنکھ، اور زبان مراقبت کے ساتھ خداوند اس کے روزے کو قبول فرماتا هے اور اس کے گناهوں کو بخش دیتا هے.[4]
عابد مقدسی. abidmuqaddasi.blog.ir
- ۹۹/۰۲/۰۶